
نشہ میں دھت ایک شرابی نے اپنے رشتہ دار کی سات سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ یہ شرمناک واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع ناگر کرنول کے تماجی پیٹ منڈل کے ایک موضع میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ 35 سالہ کومرایا کے رشتہ دار لڑکی اس کی بیٹی کے ساتھ گھر کے قریب کھیل رہی تھی، نشے میں دھت کومرایا نے لڑکی کو گھر میں لے جا کر اس کی عصمت ریزی کی۔
لڑکی کی چیخ و پکار پر پڑوسیوں نے وہاں پہنچ کر شرابی کو زدو کوب کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔