ریڈی مکس کانکریٹ ٹرک بیج سڑک پر الٹ گیا

حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ میٹو گوڑہ میں ریڈی مکس کانکریٹ کا ٹرک الٹ گیا۔ یہ حادثہ میٹو گوڑہ نیشنل ہائی وے پر اتوار کی صبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے زور کی آواز سنی اور اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تو انہوں نے دیکھا کہ میٹو گوڑہ مین روڈ پر ریلوے آفیسرس کلب کے قریب ناچارم پلانٹ سے ہائی ٹیک سٹی کی سمت جانے والی ریڈی مکس کانکریٹ کی لاری روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی ہے۔

اس حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا چلکل گوڑہ پولیس نے وہاں پہنچ کر کرین کی مدد سے ٹرک کو بازو کیا جس کے بعد ٹریفک کی آمدو رفت بحال ہوئی۔ اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد۔ آرٹی سی بس میں کنڈکٹرس کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ، خاتون عدالتی تحویل میں

Read Next

شرابی نے سات سال کی بچی کا ریپ کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular