
ورنگل ضلع کے ایم جی ایم ہاسپٹل میں 6 بچوں کے کورونا سے مثبت ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ بچوں کے متاثر ہونے کے بعد ایم جی ایم ہاسپٹل کے وارڈ میں 20 خصوصی بیڈس بچوں کے لیے قائم کیے گئے ہیں اور وہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ان بچوں کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے جن میں بچوں کے کوویڈ سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل میں تین بچے کوویڈ سے متاثر پائے گئے تھے۔ بچوں کے کوویڈ سے متاثر ہونے کی وجہ سے ان کے والدین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ یہاں ذکر بے جانا ہوگا کہ حال ہی میں ریاست میں ایک مرتبہ پھر کرونا کے کیسس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔