
میدک ٹاون میں کتوں کے حملہ میں ایک لڑکا شدید زخمی ہو گیا ۔یہ افسوسناک واقعہ میدک ٹاؤن کے جمی کنٹا کالونی میں پیش آیا۔ 4 سالہ شیخ تیمور کو چہارشنبہ کے روز اس وقت کتوں نے حملہ کر دیا جب وہ مکان کے سامنے کھیل رہا تھا۔
کتوں کے حملہ میں لڑکا شدید زخمی ہونے کی وجہ سے اسے گھر والوں نے میدک کے سرکاری ایریا اسپتال لے گئے اور بہتر علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں اور حکام کو کتوں کو قابو کرنے کے لیے کئی مرتبہ نمائندگی کی گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ مقامی لوگوں نے حکام سے واقعہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔