
تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کی مشہور امبالہ پیدما تلی مندر میں چوری کی واردات پیش آئی۔اس واردات کا علم اُس وقت ہوا جب صبح میں مندر کے ذمہ داروہاں پہنچے۔چوری کی یہ واردات وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک شخص مندر میں داخل ہوا۔اس نے وہاں موجود ہنڈی جس میں رقم ڈالی جاتی ہے کے علاوہ مورتی کے چاندی اور سونے کے زیورات کی چوری کرلی۔مندر کے ذمہ داروں نے اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی جس پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے اس شخص کی شناخت کی کوششوں کاآغازکردیا۔مندر کے ذمہ داروں نے بتایا کہ 30,000 روپے کے چاندی اور سونے کے زیورات کے ساتھ ساتھ 50,000 روپے نقدی کی چوری کی گئی ہے۔