ضلع اننت پور میں پینے کے پانی کیلئے عوام کا سڑک پر احتجاج

پینےکے پانی کیلئے سڑکوں پر اُترے لوگ

اننت پور: اننت پور ضلع کے اُرواکُنڈا حلقہ کے کوناکونڈلا گاؤں میں پینے کے پانی کی کمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گاؤں والے سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے ٹینکرز کے ساتھ سڑک بلاک کر دی اور اعلان کیا کہ جب تک انھیں پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

 

احتجاجیوں نے بتایاکہ بڑے گاؤں کے لیے تہوار کے موسم میں تقریباً 10 ٹینکروں کی سپلائی ناکافی ہے۔ ۔ شری ستیہ سائی اور سری رامی ریڈی پینے کے پانی کی اسکیموں کو روکا گیاہے۔اور ملازمین کے 20 دنوں سے احتجاج پر ہونے کی وجہ سے واٹر پمپنگ بند کر دیے گئےہیں۔ اور صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ اس لئے ضلع کے بیشتر دیہات پینے کے پانی سے محروم ہو گئے۔

 

حکومت کی بے عملی سے مایوس دیہاتیوں نے سڑک بند کرکے، ٹریفک کو روک دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی درخواست کی، لیکن گاؤں والوں نے مستقل حل کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک سے ہٹنے سے انکار کر دیا۔

 

بات چیت کے بعد پولیس انہیں عارضی طور پر پرسکون کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ دیہاتیوں نے حکومت سے پانی کے بحران سے نمٹنے اور ان کی سپلائی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

سیٹ کیلیئے کنڈکٹر اور مسافرمیں لڑائی، بس میں ہنگامہ، مقدمہ درج

Read Next

کار نے پی ایچ ورکر کو سڑک پر ٹکر مار دی، واقعہ تاخیر سے سامنے آیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular