
نئی دہلی: شدید سردی کے پیش نظرریاست اترپردیش میں اسکولس کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے تمام سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولس کو 2 جنوری 2024 سے 6 جنوری 2024 تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
ریاست بھر میں درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور کئی اضلاع میں یہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے چلا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دن تک ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔ حکومت نے اسکول بند رکھ کر بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے سخت ہدایات دی ہیں کہ اگر کوئی اسکول کھلا پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ہدایات کے مطابق پری پرائمری سے 8 ویں جماعت تک کے اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔