یوپی، فرخ آباد میں دو کلو وزنی آلو کی پیداور ،کسان معراج اور دیگر لوگ حیرت زدہ

ریاست اترپردیش کا فرخ آباد ضلع آلو کی کاشت کے لیے مشہور ہے۔ آلو کی سب سے بڑی منڈی بھی اسی ضلع میں ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ ایشیا کی آلو کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ یہاں سے کئی کنٹل آلو نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک کو بھی برآمد کیے جاتے ہیں۔

اس وقت کھیتوں میں آلو کھودنے کا کام جاری ہے اسی ایک کھیت میں دو کیلو کا آلو دیکھ کرخود کسان بھی حیران رہ گئے۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ اس مرتبہ معراج نامی کسان نے اپنے کھیتوں میں آلو کی کاشت کی۔

جب انہوں نے آلو کی فصل کو نکالنے کیلئے کھدوائی شروع کی تو کچھ آلو ملے جن کا وزن آدھا کلو اوربعض کا 700 گرام تھا۔ ایک آلو ایک کلو سے زیادہ وزنی نکلا اندازے کے مطابق اس کا وزن دو کیلو ہے۔ اطلاع ملتے ہی آس پاس کے کسان بھی حیرت سے اس آلو کو دیکھنے کیلئے جمع ہو گئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ضلع ورنگل میں الکٹرک شاک سے 3 نوجوانوں کی موت

Read Next

تلنگانہ جنوبی ہند کا گیٹ وے،سنگاریڈی میں ترقیاتی کاموں کا مودی نے رکھا سنگ بنیاد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular