گجرات: ایک ہی دن دو سابق چیف منسٹرس کی گاڑیوں کو حادثہ

احمدآباد: ریاست گجرات کے دو سابق چیف منسٹرس آج علیحدہ سڑک حادثات میں محفوظ رہ گئے۔

سال 2016 سے 2021 تک گجرات کے چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز وجے روپانی کا قافلہ احمد آباد، راج کوٹ نیشنل ہائی وے پر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ بائیک سوار شخص سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران سابق چیف منسٹر کے قافلے میں شامل ایک کار سے ٹکرا گیا۔ وجے روپانی دوسری گاڑی میں وہاں سے روانہ ہو گئے۔ زخمی شخص کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے اسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

ایک اور حادثہ میں سابق چیف منسٹر مہتا محفوظ رہ گئے۔ ضلع موربی شہر کے قریب ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹرننگ لیتے وقت پیچھے سے ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر دے دی، ٹرک ڈرائیور نے بروقت بریک لگایا تاہم گاڑی بڑی ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر چیف منسٹر کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں وہ محفوظ رہ گئے ۔ وہ سال 1995 سے 1996 کے درمیان ایک سال تک چیف منسٹر رہ چکے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایرابلی دیاکر راؤ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Read Next

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر سے بات کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular