
تلنگانہ ریاست میں ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کردیا گیا۔ محبوب نگر حلقہ کے مجالس مقامی کوٹہ کے تحت مخلوعہ ایم ایل سی کے ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
4 مارچ کو نوٹیفکیشن کی جاری کیا جائے گا اور 28 مارچ کو پولنگ ہوگی۔متحدہ ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے کاسی ریڈی نارائن ریڈی کے قانون ساز کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی ہے اور اس نشست کیلئے ضمنی انتخاب ہونے والا ہے۔
مارچ 4- نامزدگی
مارچ11 – نامزدگیوں کی آخری تاریخ
مارچ12 – نامزدگیوں کی جانچ پڑتال
x مارچ12 – کاغذات نامزدگی واپس لینا
مارچ 28- پولنگ
اپریل 2 – ووٹوں کی گنتی۔