تلنگانہ 10 سال سےامن کا گہوارہ۔ مودی حکومت کا تلنگانہ سے امتیازی سلوک، کے سی آر

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے سوال کیا ہے کہ تلنگانہ کے لیے ایک میڈیکل کالج اور ایک نو دیا اسکول تک منظور نہیں کرنے والی بی جے پی پارٹی کو ووٹ کیوں دینا چاہیے؟ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ مواضعات میں آنے والے بی جے پی امیدواروں سے یہ سوال ضرور کریں۔ بی آر ایس سربراہ مدھول حلقہ اسمبلی میں بی آر ایس کے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو پرائیویٹائزیشن کی دیوانگی ہے۔ طیارے، بندرگاہیں، ریل اور سب کچھ آخر میں وہ برقی کو بھی پرائیویٹائز کر دیں گے۔ کے سی آر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک بھر کے لیے 157 میڈیکل کالجس منظور کیے لیکن تلنگانہ کو ایک بھی کالج نہیں دیا گیا حالانکہ اس کے لیے 50 مرتبہ مکتوب روانہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایسا کیوں کیا گیا؟ کیا یہ امتیازانہ رویہ نہیں ہے؟ انہوں نے پوچھا کہ ایک میڈیکل کالج نہیں دینے والی بی جے پی کو عوام ایک ووٹ بھی کیوں دیں؟

کے سی آر نے عوام سے کہا کہ ذات پات مذہب سے بالاتر تلنگانہ کے تمام عوام ان کے بچوں کی طرح ہیں اور بی آر ایس کے دور حکومت میں گزشتہ 10 سال میں کرفیو نافذ نہیں کیا گیا، لاٹھی چارج نہیں ہوا، فائرنگ نہیں ہوئی تلنگانہ پرسکون اور پرامن ہے، ریاست میں اسی طرح کے امن و امان کو برقرار رکھنے کی انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم اہنگی کو متاثر کرنے والے عناصر کو مناسب جواب دینے کا مشورہ دیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

اسمبلی الیکشن میں حصہ نہیں لینے وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کا اعلان

Read Next

خاتون کے پرس سے 40 تولہ وزنی زیورات ضبط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular