تلنگانہ کےوزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کی پی ایم مودی سے ملاقات،20 موضوعات پرکی نمائندگی

تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے منگل کی شام وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاستی نائب وزیر اعلی بھٹی وکرامارکا بھی موجود تھے۔ قریب نصف گھنٹے تک چلی اس ملاقات میں ریاست کے بقایاجات کی ادائیگی اور گذشتہ حکومت کے معاشی انڈسپلین سے واقف کروایا ۔20 موضوعات پر وزیر اعظم سے نمائندگی کی ہے۔

ملاقات کے بعد بھٹی وکرامارکا نے‌ میڈیا کو بتایا کہ ریاست کی تقسیم بل میں جو حقوق دیے گئے تھے اس کو فورا عمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اور پارلمورلفٹ ارگیشن پراجیکٹ کو قومی درجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔پسماندہ اضلاع کے دیے جانے والے فنڈز زیر التوا ہیں اس کو فورا جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بھٹی وکرماکا نے کہا کہ گذشتہ حکومت کی معاشی ڈسپلین سے ریاست مقروض ہوچکی ہے۔ ان حالات میں ریاست کی ترقی کے مرکز کی جانب سے اضافہ فنڈز جاری کرنے کی وزیر اعظم سے درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا اسمبلی میں حکومت نے‌جو وائٹ پیپر جاری کیا گیا تھا اس سے بھی وزیر اعظم کو واقف کروایا گیا ہے۔

بھٹی وکرماکا نے‌ کہا کہ 2019تا2023 تک 15 ہزار کروڑ کے بقایاجات ہیں اس کو فورا جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بھٹی وکرماکا نے کہا کہ وزیر اعظم نے ‌مثبت انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جس طرح ریاستوں کو مدد کرتی ہے تلنگانہ کی مدد کرے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

کانگریس کی تلنگانہ میں 6ضمانتیں، عوامی حکمرانی پروگرام پر وزرا کا جائزہ اجلاس

Read Next

پہلی بار، ہندو خاتون نے پاکستان کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular