
پرائیوٹ اسکول ٹیچر نے نابالغ طالبہ کی زندگی کو برباد کر دیا۔ درندہ صفت انسان استاد کے رشتہ کی عظمت کو تار تار کرتے ہوئے نویں جماعت کی لڑکی کو اپنی حوس کا شکار کیا۔ا ور کئی بار جنسی استحصال کیا۔ جس کے نتیجہ میں لڑکی حاملہ ہوگئی۔
یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش ضلع کے وشاکھا پٹنم میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مدھورا واڑہ سے تعلق رکھنے والی نابالغ لڑکی نارائنا اسکول میں نویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔ اسکول میں پی ای ٹی کے طور پر کام کرنے والے درگا پرساد نے بہلا پھسلا کر لڑکی کے ساتھ متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کی۔
اور اس بات کی شکایت پر اس نے لڑکی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی تھی۔ خوفزدہ لڑکی نے شروع میں بات کسی کو نہیں بتائی۔ لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر والدین نے ڈاکٹر کو بتایا۔ ڈاکڑوں نے بتایا کہ لڑکی حاملہ ہے۔
ماں باپ مقامی پولیس سے رجوع ہوئے۔ پولیس نے نارائنا اسکول کے، پی ای ٹی درگا پرساد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔