عارضی ڈی جی پی تقرری معاملہ:سپریم کورٹ سےآندھرا، تلنگانہ کو توہین عدالت کا نوٹس ۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ سمیت متعدد ریاستی حکومتوں کو قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عارضی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کی تقرری پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی پی کی تقرری میں مناسب طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر تلگو بولنے والی ریاستوں سمیت آٹھ ریاستوں کو توہین عدالت نوٹس جاری کیا۔

یہ کیس ہریانہ کے ونود کمار نے عدالت کی توجہ میں لایا، جس نے آندھرا پردیش، تلنگانہ، راجستھان، پنجاب، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، بہار، اور اتر پردیش میں ایڈہاک ڈی جی پیز کی تقرری کو چیلنج کرنے والی درخواست دائر کی۔ کمار نے دلیل دی کہ یہ تقرریاں سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے خلاف کی گئی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد اور آس پاس کے اضلاع میں متعدد مقامات پر انکم ٹیکس کے چھاپے

Read Next

تلنگانہ پولس نے اہم ماؤنواز لیڈر سجتا کو چھتیس گڑھ میں کیاگرفتار ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular