
آندھرا پردیش کی پی سی سی صدر شرمیلا نے اپنے بھائی اور بھابھی کو یکسر نظرانداز کردیا۔ شرمیلا کے فرزند کے اینگجمینٹ کے موقع پرآندھراپردیش کے وزیر اعلی اندھرا پردیش جگن موہن ریڈی اور ان کی اہلیہ پہنچی تو شرمیلا نے ان دنوں کو نظر انداز کردیا۔
جگن جب شرمیلا اور ان کے بہنوئی کو فوٹو کے لئے بلایا تو دنوں نے نظر انداز کردیا۔ جگن موہن ریڈی نے ایک پھول کا گلدستہ دینے کے بعد ایک منٹ میں اپنی اہلیہ کو لیکر وہاں چلے گیے۔
ایسا لگ رہا ہےکہ وائی ایس شرمیلا کے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے اور شرمیلا کو ریاستی کانگریس کا صدر بنائے جانے کےبعد بھائی بہن کے رشتہ میں دوریاں آگئی ہیں۔