راہل گاندھی کی اڈانی پر تنقید، ریونت ریڈی اڈانی کو لگا رہے ہیں گلے۔ ہریش راؤ نے کانگریس سے طلب کی وضاحت

سابق وزیر ہریش راؤ نے‌ کہا کہ کے ٹی آر، کے ڈاوس جاکر سرمایہ کاری لانے پر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ تھا کہ وہاں جانا فضول ہے۔ ہریش راؤ نے سوال کیاکہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی ڈاوس کیا کرنے گیے ہیں جواب دیں۔

ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی سے لڑنے کے دعوا کرنے والے کانگریس کے لیڈر اب دوستی کون کررہے ہیں۔ بی آر ایس پارٹی نے بنڈی سنجے، اروند، ایٹالا راجندر اور راگھونندن کو شکست دی ہے۔
راہول گاندھی کہتے ہیں کہ یہ ملک اڈانی امبانی کے ہاتھ میں ہے، اڈانی کی کرپشن کے پیچھے وزیر اعظم ہیں، 500 کمپنیاں ان دونوں کے ہاتھ میں ہیں۔دوسری طرف ریونت ریڈی اور اڈانی ایک ساتھ گلے مل‌رہے ہیں۔ اور ہاتھ ملارہے ہیں۔ اب راہول درست ہے یا ریونت درست ہے۔

ہریش راؤ نے‌سوال کیا کہ پالامورو پروجیکٹ کو قومی درجہ نہ دینے پر کانگریس بی جے پی پر حملہ کیوں نہیں کررہی ہے۔ کانگریس والے جنہوں نے کہا تھا کہ وہ‌مرکزی حکومت کی گردنیں جھکا لیں گے، آج بی جے پی کے مرکزی وزراء کے گلے میں ہار ڈال رہے ہیں۔ یہ تلنگانہ کے لوگوں پر واضح ہے کہ کون کس کے ساتھ ملی بھگت کر رہا ہے۔ ہریش راؤ نے‌ کہا کہ جس کو کوئی مشکل ہو وہ کسی بھی وقت ان کے پاس آ سکتا ہے، وہ ان کی حفاظت کرینگے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ کا اجلاس۔ گیان واپی مسجد،فلسطین،یونیفارم سول کوڈ، خواتین کاتحفظ، اوقافی املاک پر تجاویز منظور

Read Next

شرمیلا نے اپنے بھائی جگن موہن ریڈی اور بھابھی کو یکسر نظراندازِ!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular