
ریونت ریڈی نے آسام میں بھارت نیائے یاترا کے دوران آسام میں راہول گاندھی پر مقامی بی جے پی کے زیر اہتمام حملے کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے کہاکہ یہ افسوسناک بات ہے کہ راہول گاندھی کی یاترا کو ہر قدم پر روکا جا رہا ہے اور مندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں ایسا رجحان اچھا نہیں ہے۔ وہاں کی ریاستی حکومت بھی راہول گاندھی کی سیکورٹی سے لاتعلق ہے۔ ایسی حرکتوں سے اُن کے عزم و استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کام نہیں آئیں گی۔ راہول مزید ہمت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ کانگریس کے لاکھوں کارکنان ان کے ساتھ ہیں۔ انہیں اس ملک کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔
تلنگانہ برادری بھی راہول گاندھی کی حمایت کر رہی ہے۔ غریبوں کو انصاف دلانے کے مقصد سے راہول گاندھی کی یاترا کامیابی کے ساتھ آگے بڑھے گی، چاہے کتنی ہی رکاوٹیں کھڑی کی جائیں۔