
مرکزی حکومت کے بجٹ سیشن کے بعد کسی بھی وقت لوک سبھا کے انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا۔ رام مندر کے افتتاح کے بعد تمام کی توجہ الکیشن کے شیڈول پر مرکوز ہوچکی ہے۔
آئیندہ ہفتہ 31 جنوری کو بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگا۔ یکم فروری کو مرکزی حکومت عبوری بجٹ پیش کرے گی 9 فروری کو بجٹ اجلاس کا اختتام ہوگا۔ اس کے بعد کسی بھی وقت شیڈول جاری ہوسکتا ہے۔
دوسری طرف الکیشن کمیشن بھی تیزی سے تیاری کررہا ہے ۔ سیاسی حلقوں میں اب اس پر بحث ہورہی ہے شیڈول کب جاری ہوگا۔