رئیلس کا جنون، لڑکی کا کھلے عام سڑک پر رقص۔ نوجوان،سماج کیلئے بہتر کام کریں:سجنار

    اسمارٹ فونس نے نوجوانوں کی زندگیوں کو بدل کررکھ دیا ہے۔آج کل سوشیل میڈیا پر سرگرم نوجوان لڑکے اورلڑکیوں میں رئیلس بنانے کا شوق جنون کی حد تک بڑھتاجارہا ہے۔ان رئیلس کے جنون کو پورا کرنے کیلئے یہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کہیں بھی کچھ بھی کرتے ہوئے لوگوں کی توجہ حاصل کرناچاہتے ہیں۔

ایسی حرکتوں میں بعض نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی زندگیوں کو بھی خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔تازہ طورپر ایک لڑکی انسٹاگرام کی  رئیل کیلئے سرعام سڑک پر سگنل کے قریب رقص کرتی ہوئی دیکھی گئی۔اس لڑکی کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تلنگانہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ آج کے  نوجوان انسٹارئیلس اوریوٹیوب شارٹس کے جنون میں مبتلا ہیں۔ نوجوان سماج کیلئے بہتر کام کریں اور رول ماڈل بن کر کھڑے ہوں۔سوشیل میڈیا ان کی زندگیاں برباد کررہا ہے۔سوشیل میڈیا پر راتوں رات مقبول ہونے کیلئے سڑک پر ایسی گھٹیا حرکتیں کرنا،دوسروں کو شدید تکلیف پہنچانے میں کیا خوشی ہے؟یہ ویڈیو کس ریاست کا ہے یہ پتہ نہیں چل سکا۔

Vinkmag ad

Read Previous

اے پی کے پاڈیرومیں درجہ حرارت13ڈگری سلسیس درج

Read Next

نارائن پیٹ ضلع میں بھیانک حادثہ 5 ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular