
وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے جمعہ کی سہ پہر فون پر بات کی۔ اس دوران اسرائیل-حماس جنگ اور ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانیہ کے پی ایم او نے آج یہ اطلاع دی۔
برطانیہ کے پی ایم او کے ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کی اور جنگ کو ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس فلسطین کے عوام کی نمائندگی نہیں کرتی۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم سنک کا کہنا ہے کہ غزہ میں لوگوں کی جان بچانا اولین ترجیح ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ مدد وہاں پہنچ جائے۔