وزیراعظم نریندر مودی نے درگاہ حضرت خواجہ اجمیری کیلئے چادر روانہ کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج 7 لوک کلیان مارگ پر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کی موجودگی میں مسلم کمیونٹی کے ایک وفد سے ملاقات کی ۔ خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر مقدس چادر روانہ کی۔ یہ چادر اجمیر شریف کی معزز درگاہ پر چڑھایا جائے گا۔ جو اتحاد، امن اور صوفی روایات کے احترام کی علامت ہے۔

اس موقع پر موجود قابل ذکر شخصیات میں حاجی سید سلمان چشتی گدی نشین، حاجی سید محمد اشرف کچھوچھوی، فرید احمد نظامی، جناب منظور الحق صاحب – (جاوید قطبی)، چشتی ناصرالدین صاحب، کلب رشید سید رضوی، مولوی محمد نورانی نقشبندی، پیارے ضیا خان آکسیجن مین آف انڈیا، حسین آغا صاحب، کوثر حسن، پروفیسر طارق منصور اورجمال صدیقی شامل تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ترقیاتی کاموں کے بجائے تشہیر پر توجہ مرکوز کی جاتی تو جیت ہماری ہوتی۔کے ٹی آر

Read Next

حیدرآباد کمشنر پولیس سے مجلس کے ارکان اسمبلی کی نمائندگی۔ شہر میں رات دیر گئے تک کاروبار کھلے رکھنے اور چالانات عائد نہ کرنے کی اپیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular