آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد نریندرمودی کا آج کشمیر کا پہلا دورہ۔ سخت ترین سیکوریٹی انتظامات

 وزیراعظم نریندر مودی انتخابی تواریخ کے اعلان سے قبل مشن موڈ میں ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کررہے ہیں۔وہ آج سرینگر کا دورہ کررہے ہیں۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد یہ وزیر اعظم کا کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔ وہ سرینگر میں ریالی سے خطاب کریں گے، جس کے بارے میں بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ یہ کشمیر کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہوگی۔ اس ریالی میں 2 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کا انھیں اندازہ ہے۔

وزیر اعظم کی اس ریلی کے لیے سری نگر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کشمیر کی مشہورڈل جھیل میں کمانڈوز کو متعین کیا گیا ہے اورچپہ چپہ ہر ڈرون کے ذریعہ نظررکھی گئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بس کی سہولت نہ ہونے سے طلبا اسکول جانے کیلئے ٹریکٹر میں سوار ہونے پر مجبور

Read Next

جی ایچ ایم سی میں برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکٹ اسکام۔ ایک عہدیدارمعطل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular