ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے تاریخ رقم کر دی۔ اولمپکس کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر

پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر بن گئی ہیں۔ انہوں نے خواتین کی 50 کلوگرام فری اسٹائل 50 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں کیوبا کی یوسنلیس گزمین لوپیز کو 5-0 سے شکست دی۔ ونیش کے فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی ہندوستان کا میڈل یقینی ہو گیا ہے۔

قبل ازیں، 29سالہ ونیش پھوگاٹ نے پری کوارٹر فائنل یعنی راؤنڈ آف 16 ریسلنگ مقابلے میں جاپان کی ٹوکیو 2020 کی چیمپئن یوئی سوساکی کو 3-2 سے شکست دی جبکہ کوارٹر فائنل میں انہوں نے 2019 کی یورپی چیمپئن یوکرین کی اوکسانا لیوچ کو 7-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

بدھ کو، گولڈ میڈل کے لئے ونیش پھوگٹ کا مقابلہ امریکی پہلوان سارہ ہلڈیبرانڈٹ سے ہوگا۔ اس سے پہلے 2016 اولمپکس میں ساکشی ملک نے برونز میڈل جیتا تھا۔ لیکن ونیش پھوگٹ فائنل جیت جاتی ہیں تو گولڈ میڈل ملے گا۔ ورنہ سلور میڈل یقینی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے اب تک پیرس اولمپکس میں 3 تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ تینوں ہی تمغے کانسے ہیں اور تینوں ہی ہندوستانی شوٹروں نے جیتے ہیں۔ دو تمغے منو بھاکر نے جیتے ہیں، ایک انہوں نے سنگل مقابلہ میں جبکہ دوسرا سربجوت سنگھ کے ساتھ مل کر جیتا۔ جبکہ تیسرا تمغہ سوپنل کوسالے نے اپنے نام کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ریونت ریڈی نے اعلیٰ سی ای او کو متاثر کیا، تلنگانہ کو امریکہ کی چائنا پلس ون حکمت عملی کی کلید قرار دیا

Read Next

ہاکی: بھارت کو جرمنی کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست، کانسے کے تمغے کے لیے اسپین سے مقابلہ

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular