جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستان کو کچھ بھی کہنے کا کوئی حق ۔ ہندوستان

بھارت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق کمیشن میں پاکستان کی یہ کہتے ہوئے مذمت کی ہے کہ اُسے بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل دینے کا کوئی حق نہیں ہے

بھارت نے پھر کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے پورے مرکزی علاقے بھارت کا لازمی جزو ہیں اور یہ ناقابل تسخیر ہیں۔ بھارت سرکار نے اِن علاقوں میں اچھی حکمرانی اور سماجی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی خاطر آئینی اقدامات کئے ہیں۔

اوّل سکریٹری انوپما سنگھ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق کونسل کے 55 ویں باقاعدہ اجلاس میں جواب دینے کا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستان کو کچھ بھی کہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے کیونکہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کا اٹوٹ انگ ہے۔

اپنے جواب کے آخر میں انوپما سنگھ نے کہا بھارت ایک ایسے ملک پر مزید توجہ نہیں دینا چاہتا، جس کے ہاتھ دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلانے کی وجہ سے خون میں رنگے ہوئے ہیں اور جو خود اپنے ملک کے عوام کے حقیقی مفادات کی تکمیل میں ناکام رہا ہے

Vinkmag ad

Read Previous

مدھیہ پردیش سڑک حادثہ میں 14 ہلاک 20 زخمی۔ وزیراعظم کا اظہاررنج

Read Next

حیدرآباد ۔ قدیم شہر کے ایک قبرستان میں ملا شیرخوار بچے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular