کالیشورم پروجکٹس کے ڈیزائن اور تعمیرات کی جانچ کیلئے این ڈی ایس اے نے دی ماہرین کی کمیٹی تشکیل

کالیشورم پراجکٹ کے تحت آنے والے میڈی گڈہ ، انارم ، سندیلہ بیاریجس کے ڈیزائن اور تعمیرات کی جانچ کے لئے نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی کی جانب سے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے اس پراجکٹ کے تحت آنے والے میڈی گڈہ، انارم، سندیلہ بیاریجس کی جامع تحقیقات کے سلسلے میں 13 فروری کو نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی کو مکتوب روانہ کیا تھا۔

حکومت نے اپیل کی تھی کہ وہ ماہرین کی نگرانی میں تینوں بیاریجس کے ڈیزائن اور تعمیرات کی تمام زایوں سے تحقیقات کروائے۔ حکومت کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے نیشنل ڈیمس سیفٹی اتھاریٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔سابق صدرنشین سنٹرل واٹر کمیشن جئے چندرشیکھر ایر کی قیادت میں تشکیل کردہ کمیٹی میں یو سی ودیارتھی آر پاٹل شیو کمار شرما، راہول کمار سنگھ ارکان ہوں گے۔ این ٹی ایس اے ڈائرکٹر امیتابھ مینا اس کمیٹی کے سکریٹری رکن ہوں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ریلوے میں غریب اورمتوسط طبقہ کو کیا جارہا ہے نظرانداز: راہل گاندھی

Read Next

ماہرین کی کمیٹی 6 مارچ کو کالیشورم کا معائنہ کرے گی۔ حکو مت کمیٹی کا خیرمقدم کرتی ہے۔ اتم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular