
وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں معمولی آگ کا واقعہ پیش آیا۔ اسٹیل پلانٹ کے بی ایف تری شعبہ میں آگ بھڑک اٹھی۔اس بات کی اطلاع پر سات فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں کاآغازکردیا۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔اس واقعہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔اس واقعہ میں بعض کیبلس کو نقصان پہنچا۔