آندھراپردیش ، وشاکھاپٹنم کے اندس اسپتال میں آتشزدگی، اسٹاف اور مریض محفوظ

وشاکھاپٹنم کے اندوس اسپتال میں آگ لگ گئی ۔یہ اسپتال ضلع کے جگدمباسرکل پر واقع ہے۔ اس اسپتال میں دھوئیں کے ساتھ آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

اسپتال کی دوسری منزل سے بڑے پیمانہ پر دھواں نکل رہا تھا۔اس واقعہ کے بعد اسپتال کے مریضوں کو ایمبولنس کے ذریعہ دوسرے اسپتال منتقل کیاگیا۔اس واقعہ کے وقت اسپتال میں تقریبا 40مریض زیرعلاج تھے۔پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ اس واقعہ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے یا پھر کوئی اور وجہ۔ ہے۔

وشاکھاپٹنم کے پولیس کمشنرروی شنکر نے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کی دوپہر تقریبا 12بجے یہ واقعہ پیش آیا۔اس وقت اسپتال میں 50تا70مریض تھے۔ تمام کو محفوظ طورپر نکال لیاگیا۔اسپتال کی عمارت میں اب کوئی بھی نہیں ہے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔آپریشن تھیٹر میں یہ آگ لگی تاہم اس کی جانچ کی جارہی ہے تاکہ حقائق کا پتہ چلایاجاسکے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:بس کی لاری کو ٹکر۔32مسافرین زخمی

Read Next

ایم پی ٹی سی، سے تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر تک سفر سب کیلئے انسپائرنگ، کے ٹی آر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular