
حیدرآباد: بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے نلگنڈہ ضلع کے رامنا پیٹ میں مجوزہ امبوجا-اڈانی سیمنٹ فیکٹری سے متعلق ماحولیاتی جائزہ (رائے شماری)کے دوران بی آر ایس قائدین پر گھروں میں نظربندی اور پابندیوں کی مذمت کی۔
کے ٹی آر نے ان اقدامات کو “غیر جمہوری” قرار دیا اور پارٹی قائدین کو مشاورت میں شرکت سے روکنے پر پولیس پر تنقید کی۔
کے ٹی آر نے نلگنڈہ ضلع بی آر ایس صدر اور سابق دیوراکونڈا ایم ایل اے رویندر کمار نائک اور سابق ایم ایل اے بھوپال ریڈی کی گھروں میں نظربندی پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سابق ایم ایل اے گڈاری کشور کمار اور چیرومارتی لنگایا کو تقریب میں شرکت سے روکنے پر پولیس کی بھی تنقید کی اور اسے آمرانہ رویے کی مثال قرار دیا۔
کے تارک را راؤ نے مزید الزام لگایا کہ ریونت ریڈی کی زیرقیادت حکومت اختلاف رائے کو دبانے کے لیے عوامی نمائندوں، ماہرین ماحولیات اور کارکنوں کو پہلے سے گرفتار کرکے ڈرانے دھمکانے کے حربے استعمال کررہی ہے۔ کے ٹی آر نے استدلال کیا کہ اس طرح کے جابرانہ حالات میں کرائے گئے استصواب رائے میں قانونی حیثیت کا فقدان ہے، یہ کہتے ہوئے کہ یہ محض کانگریس حکومت پر اڈانی گروپ کے اثر و رسوخ کی توسیع ہے۔
کے ٹی آر نے تمام بی آر ایس قائدین اور عوامی تنظیم کے نمائندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جنہیں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کانگریس حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کرائے، بغیر کسی گرفتاری یا پابندی کے، تاکہ مقامی کسانوں اور آس پاس کی کمیونٹیز کے خدشات کا صحیح معنوں میں اندازہ لگایا جا سکے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے اس منصوبے کو آمرانہ انداز میں آگے بڑھایا تو لوگ کانگریس انتظامیہ کا ’’ڈیتھ وارنٹ‘‘ لکھیں گے۔
రామన్నపేటలో దొంగచాటుగా నిర్మించ తలపెట్టిన అదానీ-అంబుజా సిమెంట్ ఫ్యాక్టరీపై నిర్వహిస్తున్న పర్యావరణ ప్రజాభిప్రాయ సేకరణకు బీఆర్ఎస్ నేతలు వెళ్లకుండా ఎక్కడికక్కడ అడ్డుకోవడం, హౌజ్ అరెస్టులు చేయడం దుర్మార్గమైన చర్య
నల్గొండ జిల్లా బీఆర్ఎస్ అధ్యక్షుడు, దేవరకొండ మాజీ ఎమ్మెల్యే రవీంద్ర…
— KTR (@KTRBRS) October 23, 2024
یہ بھی پڑھیں:
کے ٹی آر نے مرکزی مملکتی وزیر بنڈی سنجے کو ہتک عزت معاملے پر قانونی نوٹس بھیجا۔