
حیدرآباد: بی آر ایس کے صدر اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں کے سی آر نے ٹاٹا کو ایک نایاب صنعت کار کے طور پر سراہا جنہوں نے معاشی ترقی کو انسانیت کے ساتھ ملایا۔ کے سی آر نے بتایاکہ کہ رتن ٹاٹا کے فلسفیانہ انداز اور بصیرت والے اقدامات نے انہیں ان لوگوں کے لیے ایک مثالی شخصیت بنا دیا جو عوامی بہبود کا خیال رکھتے ہیں۔ کےسی آر کے مطابق، سماجی ترقی کے لیے ٹاٹا کی لگن، ان کے معاشی وژن کے ساتھ مل کر، بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک کا کام کرتی ہے۔
رتن ٹاٹا کو انسان دوست قرار دیتے ہوئے، کے سی آر نے اس بات کو یقینی بنانے کے ان کے عزم کی تعریف کی کہ ترقی کے ثمرات معاشرے کے تمام سطحوں تک پہنچیں۔ انہوں نے سماجی بہبود اور اگلی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے رتن ٹاٹا کی زندگی بھر کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے نظریات اور اقدامات عالمی اقتصادی اور صنعتی شعبوں کی رہنمائی کریں گے۔ کے سی آر نے بی آر ایس حکومت کی دعوت پر رتن ٹاٹا کے دورہ تلنگانہ کو یاد کیا، جہاں انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کی اور ریاست کی تیز رفتار ترقی کی ستائش کی۔
رتن ٹاٹا نے ٹکنالوجی اور صنعت کے شعبوں میں تلنگانہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بصیرت انگیز اقدامات کے لیے اپنی ستائش کی، جو کے سی آر نے کہا کہ یہ ریاست کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ کے سی آر نے رتن ٹاٹا کی موت کو نہ صرف ہندوستان کے صنعتی شعبے بلکہ سماجی بہبود اور ترقی کے لیے وقف ہر ایک کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے رتن ٹاٹا کی آتما کی شانتی کے لئے راتھنا کی۔ اور سوگوار خاندان کے تئیں اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔