ڈبل بیڈ روم مکانات کے نام پر کےسی آر نےدیا عوام کو دھوکا،سلمان خورشید

سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے‌کہا کہ کے سی آر نے ڈبل بیڈروم کے نام پر عوام کو دھوکا دیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5لاکھ 72 ہزار ڈبل بیڈروم مکان تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ تلنگانہ میں 65 لاکھ عوام بے گھر ہیں۔ انہوں نے‌ کہا کہ عام لوگوں کو خوراک، اچھے کپڑے اور مکان کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن کے سی آر اس پس پشت ڈال دیا ہے۔

سینئرکانگریس لیڈر نے کہاکہ پرگتی بھون 9 مہینوں کے اندر بنایا گیا.لیکن ڈبل بیڈروم وعدے کے مطابق نہیں دیئے گئے ۔ ۔ تلنگانہ میں کانگریس کو اقتدار ملنے پر ترجیح بنیاد پر عام لوگوں کے لیے گھر بنائے جائیں گے۔ کانگریس دور حکومت میں اندرا اماں کے تحت گھر بنانے پر بی آر یس نے مذاق اڑایا تھا ۔

سلمان خور شید نے الزام لگایا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر نقائص موجود ہیں۔ معیاری تعمیر کا فقدان ہے۔ یہ کوئی بڑا کالیشورم پروجیکٹ نہیں ہے۔۔ کوئی بھی ڈبل بیڈروم مکان لینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ وہاں غیر سماجی سرگرمیاں چل رہی ہیں۔ آر ٹی آئی کے مطابق شہر میں صرف 8 علاقوں میں گھر بن رہے ہیں، گھروں کے نام پر لوٹ مار کی جارہی ہے۔ عوام حکومت کو سبق سکھائیں گے۔

کانگریس لیڈر نے عوام سے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے سوچ سمجھ کر ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے جن چھ گارنٹی اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔ اس پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ کانگریس پارٹی گاندھی جی کے دور سے فلسطین کے حق میں ہے۔ اور آج بھی کانگریس کا وہی موقف ہے۔ فلسطین کو ان کا حق ملنا چاہیے ۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کی سیاست بگڑ رہی ہے۔وزیر جی جگدیشورریڈی کا بیان

Read Next

گاندھی بھون، گوڈسے بھون بن چکاہے،ایس جگدیشور راؤ، پارٹی چھوڑنےکا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular