
جھارکھنڈ اسمبلی میں چمپئی سورین نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا ہے ۔ ہیمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد چمپئی سورین کو چیف منسٹر بننے کی دعوت ملنے میں ہوئی تاخیر پر کافی ہنگامہ ہوا تھا اور پھر اس کے بعد سبھی کو انتظار تھا 5 فروری کا جب چیف منسٹر کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا تھا۔
پیر کو چمپئی سورین کو اکثریت ثابت کرنے میں کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہوئی اور 81 نشستوں والی اسمبلی میں ضروری 41 ووٹ کی جگہ انھوں نے 47 ووٹ حاصل کر لیے۔ ان کے خلاف محض 29 ووٹ ڈالے گئے۔
واضح رہے کہ چمپئی سورین نے 2 فروری کو چیف منسٹر کے طورپرحلف لیا تھا اور اکثریت ثابت کرنے کے لیے 5 فروری کی تاریخ طے کی گئی تھی۔ چمپئی نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن ہم نے انھیں آج ناکام کر دیاہے۔