
ملک کی بعض ریاستوں میں زبردست بارش اورکہر چھائے رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی ٹاملناڈو اور کیرا لا میں آج اور کل زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ کل تک جنوبی ٹاملناڈو، کیرالا اور لکشا دیپ میں زبردست بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں جموں کشمیر ، لداخ، اور مظفر آباد میں بھی آج موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ آئندہ چار دنوں تک صبح کے اوقات میں پنجاب اور ہریانہ کے قبائلی علاقوں میں کوہر چھائے رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اسی طرح آسام، میگھالیہ، تریپورہ میں بھی پیر تک کہر کے بادل چھائے رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
کل سے مدھیہ پردیش کے کئی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں انتہائی کمی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ تین تا چار دنوں کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں کمی درج کی جائے گی۔
اسی دوران تلنگانہ میں سردی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے جس کی وجہہ سے صبح کے اوقات میں کہر کی چادردیکھی جارہی ہے۔ لوگ سردی سے محفوظ رہنے کیلئے گرم کپڑوں کا استعمال کررہے ہیں اوررات کے اوقات میں شہر کی سڑکیں سنسان دیکھی جارہی ہیں۔