
آندھراپردیش میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5افرادہلاک اوردیگر شدید زخمی ہوگئے۔ ضلع وشاکھاپٹنم کے نندی ولساگاوں میں مہاشیوراتری کے موقع پر جاترا میں شرکت کے لئے جانے کے دوران تین بائیکس ایک دوسرے سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں تین افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
جبکہ دیگر کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت 17سالہ ہری،13سالہ املاکانت،28سالہ سمہادری، 32سالہ تری ناتھ اور چارسالہ بھارگو کے طورپر کی گئی ہے۔