
کانگریس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 36 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔تلنگانہ کے جملہ 17 پارلیمانی نشستیں میں سے کانگریس ہائی کمان نے چار نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کااعلان کیا ہے۔
کانگریس الیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی سیکرٹری وینو گوپال نے چار ناموں کا اعلان کیا ہے۔ نلگنڈہ سے رگھویرا ریڈی ۔ ظہیر آباد سے سریش سٹکر ۔ محبوب آباد سے بلرام نایک ۔چیوڑلہ سے سنیتا مہیندر ریڈی کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ محبوب نگر پارلیمانی حلقہ سے ومشی چند ریڈی کے نام کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔