
الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے ایک بار پھر بی آرایس سربراہ ، و چیف منسٹرتلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی گاڑی کا تلاشی لی۔ منگل کو، چنورو، منتھنی اور پیداپلی حلقوں کے دورے کے دوران انتخابی عہدیداروں نے کےسی آر کی خصوصی گاڑی ‘پرگتی رتھم’ کی تلاشی لی کی۔ اس گاڑی میں بی آر ایس سربراہ اور سی ایم کے سی آر پیداپلی کے قریب سفر کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ تلنگانہ کے گاڑی کی تلاشی پانچ نومبر کو بھی لی گئی تھی۔اس پہلےریاستی وزیرداخلہ محمود علی کے علاوہ کےٹی آر، سبیتا اندرا ریڈی ، اور دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کی بھی تلاشی لی گئی ہے۔