پولیس کی جانب سے ضبط شدہ شراب کو تلف کرنے کے دوران شرابیوں نے بوتلیں لوٹ لیں

پولیس کی موجودگی میں شراب کی لوٹ

گنٹور: آندھرا پردیش کے گنٹور میں شرابیوں نے ضبط شدہ شراب کو تلف کرنے کے دوران شراب کو لوٹنے کی کوشش کی۔ اسی دوران افراتفری پھیل گئی۔

یہ واقعہ ایتوکورو روڈ پر واقع ایک ڈمپنگ یارڈ میں پیش آیا، جہاں پولیس غیر قانونی شراب کو ٹھکانے لگا رہی تھی، جسے مختلف معاملات میں ضبط کیا گیا تھا۔ ضبط کی گئی شراب کی مالیت 50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ جب پولیس شراب کو بلڈوز کے ذریعہ ضائع کر رہی تھی، کئی افراد بوتلوں کی طرف لپک پڑے، پولیس کی موجود گی میں شراب کی بوتلیں پکڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود کچھ لوگ شراب لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس شراب لوٹنے میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کڑپہ میں گنیش وسرجن کے دوران دو نوجوانوں کی موت ۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیڈرا کی انہدامی کاروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر غریب خاندانوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج

Read Next

مرکز تلنگانہ کے قرضوں کی تشکیل نو کرے، ریاست کو اضافی مالی امداد فراہم کرے۔ ریونت ریڈی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular