
ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کورونا نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ کونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر خوفزدہ کرنے لگی ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 6 افراد کی موت ہوئی ہے اور 358 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 300 تازہ معاملےصرف کیرالا میں درج کیے گئے ہیں۔ کورونا سے مرنے والے چھ افراد میں کرناٹک میں 2، پنجاب میں ایک اور کیرالا میں 3 افراد شامل ہیں۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 2669 ہے۔
اب تک ہندوستان میں کووڈ کے سب ویرینٹ جے این ون، کے 21 کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں۔کووڈ سب ویرینٹ جے این ون کے نئے کیسوں میں سے 19 کیس گوا میں رپورٹ ہوئے جبکہ کیرالااور مہاراشٹر میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ۔
عالمی ادارہ صحٹ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس سے صحت عامہ کو زیادہ خطرہ نہیں ہے۔ حالیہ ہفتوں میں کئی ممالک میں جے این ون کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور عالمی سطح پر اس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔