
حج درخواست فارم 2024 جمع کرنے کی آخری تاریخ میں تو سیع کی گئی۔ حکومت ہند، وزارت اقلیتی امور،حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج کے لئے درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں تازہ طور پر 15 جنوری 2024 تک توسیع کی ہے۔ مقدس سفر پر جانے والے حضرت جو کسی وجہ سے اپنی درخواست جمع نہیں کر سکے وہ اس تو سیع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔۔
حج کی درخواست دینے کے لیے عازمین حج کے لیے تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ تازہ طور پر اب عازمین حج 15 جنوری 2024 تک سفر حج کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے مطابق 2024 کا حج 2023 کی حج پالیسی کے تحت ہوگا۔ آن لائن حج فارم داخل کرنے کا عمل چار دسمبر سے شروع ہو کر20 دسبمر کو ختم ہو گیا۔ لیکن اب اس میں 15 جنوری 2024 تک توسیع کی گئی ہے۔
درخواستین آن لائن حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ
www.hajcommittee.gov.in
پر جمع کرانی ہوں گی۔ اس کے علاوہ اینڈرائیڈ موبائل ایپ “حج سویدھا” کے ذریعے بھی آن لائن درخواست جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ درخواست دینے سے پہلے حج گائیڈ لائنز میں دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔