کانگریس 20 نشستوں تک محدود اور بی آر ایس کو بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار۔ کے سی آر کی پیش قیاسی

چیف منسٹرتلنگانہ چندرشیکھر راؤ نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ووٹ عوام کو حاصل ایک ہتھیار ہے۔انہوں نے عوام سے کہا کہ آپ کا ووٹ آپ کے اپنے مستقبل کے ساتھ ساتھ ریاست کے مستقبل کا بھی فیصلہ کرے گا۔ وہ آج مدھیرا میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ کے سی آر نے کہا کہ بی آر ایس کا قیام ہی تلنگانہ کے لیے ہوا ہے اور پچھلے 10 سال کے دوران شفافیت کے ساتھ عوامی خدمات انجام دی گئی اور آج تلنگانہ تمام شعبوں میں سر فہرست ہے۔

تلنگانہ وزیراعلیٰ نے الزام لگایاکہ کانگریس نے 50 سال تک عوام کو دھوکہ دیا ہے اور کانگریس کے دور اقتدار میں عوام کی اور کسانوں کی کیا حالت تھی اس سے سبھی واقف ہیں۔ بی آر ایس سربراہ نے یہ بھی کہا کہ زبردستی تلنگانہ کو آندھرا میں کانگریس نے ہی شامل کیا تھا۔ کے سی آر نے پیش قیاسی کی کہ کانگریس کو 20 نشستیں آئیں گی جب کہ بھاری اکثریت کے ساتھ بی آر ایس اقتدار پر واپس ہوگی۔ انہوں نے عوام سے مدھیرا میں کمل راج کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی اپیل کی ہے

Vinkmag ad

Read Previous

آنکھوں دیکھی ترقی پر یقین کریں سوشل میڈیا پوسٹس پر نہیں۔ تارک راما راؤ

Read Next

سرنگ میں پھنسے لوگوں کو محفوظ باہر نکالنے میں 2 سے5 دن لگ سکتےہیں،حکومت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular