آنکھوں دیکھی ترقی پر یقین کریں سوشل میڈیا پوسٹس پر نہیں۔ تارک راما راؤ

بی آرایس کے کارگزار صدر تارک کرام راؤ نے کہا ہے کہ کانگرس پارٹی کو برقی سے متعلق بات کرنے کے لیے شرم ،حیا اور عزت ہونی چاہیے۔ ریاستی وزیر نے آج مست آباد منڈل مستقر میں روڈ شو میں حصہ لیا۔

انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں گاؤں میں کسی شخص کی موت ہونے پر نہانے کے لیے دس منٹ برفی سربراہ کرنے عاجزی کرنی پڑتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں غریب کسان بہت زیادہ ہے اور پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی کہتے ہیں کہ ان کسانوں کے لیے تین گھنٹے برقی سربراہی کافی ہے،ساتھ ہی وہ رعیتو بندھو کی مخالفت کر رہے ہیں اور پٹواری نظام کی بات کر رہے ہیں۔

کے ٹی آر نے مستقبل میں کیے جانے والے فلاحی کاموں کا تفصیلی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر کے بعد گیس سلنڈر 400 روپے میں فراہم کیا جائے گا اور سفید راشن کارڈ رکھنے والوں کو پانچ لاکھ روپے بیمہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔کے ٹی آر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی آنکھوں کے سامنے ہونے والی ترقی کو دیکھتے ہوئے اس پر یقین کریں سوشل میڈیا کے پوسٹ پر یقین نہ کریں اور تمام باتوں کو نظر میں رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

حکمران جماعت کے کار گزار صدر نے سوال کیا کہ 200 روپے وظیفہ دینے والی کانگریس پارٹی چار ہزار روپے وظیفہ دینے کی بات کر رہی ہے لوگ اس پر بالکل یقین نہیں کریں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

میگھالیہ کے عمروئی میں ہند۔امریکہ مشترکہ مشق وجرا پرہار کاآغاز

Read Next

کانگریس 20 نشستوں تک محدود اور بی آر ایس کو بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار۔ کے سی آر کی پیش قیاسی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular