امیت شاہ سے ریونت ریڈی کی ملاقات۔ تلگوریاستوں کےاثاثوں کی تقسیم اور مزید آئی پی ایس افسران مختص کرنےکیلئےکی نمائندگی

تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی نے دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ ریونت ریڈی تلنگانہ کےوزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جمعرات کی شام دہلی کے نارتھ بلاک میں پہلی بار مرکزی وزیر داخلہ امیت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریاست کے کئی مسائل سے امت شاہ کو آگاہ کیا۔ریاست کیلے مزید آئی پی ایس افسران کو الاٹ کرنے کی اپیل۔ تلگو ریاستوں کے اثاثوں کی تقسیم میں تعاون طلب کیا۔ تلنگانہ کے اثاثوں کے استعمال کے لیے اے پی سے سود کے ساتھ فنڈز فراہم کرنے کے لئے نمائندگی کی ۔

وزیر اعلی ریونت ریڈی نے امیت شاہ سے تلنگانہ ریاست کو اضافی آئی پی ایس افسران مختص کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے وقت صرف 76 آئی پی ایس افسران کو تلنگانہ کیلئے الاٹ کیا گیا تھا۔ وزیر اعلی نے مرکزی وزیر سے اضلاع کی تقسیم اور مختلف محکموں کی نگرانی کے علاوہ ریاست کو 29 اضافی آئی پی ایس اسامیاں مختص کرنے کی درخواست کی۔ مرکزی وزیر نے وزیر اعلیٰ کی اپیل کا مثبت جواب دیا۔ انہوں نے 2024 میں آئی پی ایس کے نئے بیاچ سے تلنگانہ کو اضافی آئی پی ایس افسران مختص کرنے کا وعدہ کیا۔

تقسیم ریاست ایکٹ کے نویں شیڈول میں مذکور اداروں کی تقسیم کی تکمیل، دسویں شیڈول کے دائرہ کار میں اداروں کے تنازعات کو حل کرنے، نئی دہلی میں مشترکہ بھون کی تقسیم کو آسانی سے مکمل کرنے ، اور ان اداروں سے جن کا ایکٹ میں کہیں ذکر نہیں ہے اور جن پر آندھراپردیش اپنا دعوی پیش کررہا ہے جیسے مسائل کو فوری حل کرنے کی وزیرداخلہ امیت شاہ سے اپیل کی گئی۔

وزیراعلی نے مرکزی وزیر داخلہ سے تلنگانہ میں اینٹی نارکوٹکس بیورو کو مضبوط بنانے کے لئے 88 کروڑ روپئے اور تلنگانہ سائبر سیکورٹی بیورو کو مضبوط بنانے کے لئے 90 کروڑ روپئے مختص کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ سے کہا کہ وہ آندھراپردیش کی جانب سے تلنگانہ ریاست کو کْل 408 کروڑ روپے مع سود ادا کرنے کے لئے اقدامات کریں کیونکہ آندھرا پردیش نے ریاست کی تقسیم کے بعد بھی حیدرآباد میں راج بھون، ہائی کورٹ بلڈنگ، لوک آیوکت اور ایس ایچ آر سی جیسی عمارتوں کا استعمال کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

شرمیلا کی شمولیت سے آندھراپردیش میں کانگریس مستحکم ہوگی : صدراے پی کانگریس

Read Next

موسیٰ ندی کی ترقی اورحیدرآباد میٹرو فیز II کےلیے نظرثانی شدہ تجاویز کو قبول کریں، مرکزی وزیرسے ریونت ریڈی کی نمائندگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular