
ماچل پردیش میں سیاسی بحران کےبیچ چیف منسٹر کے مستعفی ہونے کی خبروں کے درمیان سکھویندر سنگھ سکھو نے وضاحت پیش کی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ چیف منسٹر کے عہدے سے مستعفی نہیں ہورہے ہیں اور کسی نے بھی ان سے استعفی طلب نہیں کیا ہے ۔
سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے ۔ اگر کسی کو شبہ ہوتو وہ اسمبلی میں ووٹنگ کےلئے تیار ہے ۔ واضح رہے کہ ہماچل پردیش سے راجیہ سبھا انتخابات میں چھ باغی ارکان اسمبلی کی بی جے پی کی تائید اور ریاستی وزیر وکرم آدتیہ سنگھ کے مستعفی ہونے کے بعد ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔
صدر کانگریس ملیکارجن کھرگے نے چیف منسٹر کی کارکردگی سے غیر مطمئن چھ ارکان اسمبلی سے بات چیت کی ذمہ داری سینئر قائدین بھوپیندر سنگھ ہوڈا ۔ اور ڈی کے شیوا کمار کو سونپی ہے