
آندھراپردیش کانگریس پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کے فرزند وائی ایس راجہ ریڈی کی شادی کی تقریب میں ریاست کے وزیراعلی اور دلہے کے مامو وائی ایس جگن موہن ریڈی نے شرکت نہیں کی۔
شادی کی یہ تقریب راجستھان کے جودھپور میں منعقد کی گئی جس میں شرمیلا کی ماں وائی ایس وجئے اماں اور دیگر رشتہ داروں نے شرکت نہیں کی۔
واضح رہے کہ جگن، شرمیلا کے بھائی ہیں۔ شرمیلا کی کانگریس میں شمولیت کےبعد بھائی بہن میں دوریاں بڑھ گئیں ہیں۔ شرمیلا اپنے بھائی پر راست تنقید کر رہی ہیں۔ ادھر جگن نے کانگریس پر بھائی بہن کو آپس میں لڑانے کا الزام لگایا ہے۔