
نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے نیتا جی کے وہ الفاظ یاد کیے کہ جدوجہد نہ ہو تو آدھی زندگی ضائع ہو جاتی ہے۔
چندرا بابو نے کہا کہ نیتا جی نے اپنے جذبہ کے ساتھ انارکی والی طاقتوں کے خلاف لڑنے پر زوردیاتھا۔انہوں نے کہاکہ نیتا جی کی یوم پیدائش کو ملک میں یوم بہادری کے طور پر منایا جا رہا ہے، وہیں ہمیں اس محب وطن کی خدمات کو یاد کیا جانا چاہیے۔