
عام انتخابات سے قبل ایک مرتبہ پھر ملک میں شہریت ترمیم قانون یعنی سی اے اے کا مسئلہ اٹھایا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر نے یہاں تک کہہ دیا کہ پورے ملک میں 7دن کے اندر سی اے اے نافذ کیا جائے گا۔ انھوں نے تحریری شکل میں اس کی گارنٹی بھی دے دی ہے۔
یہ دعویٰ شانتنو ٹھاکر نے مغربی بنگال میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ سات دنوں میں صرف مغربی بنگال ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں سی اے اے نافذ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ سال دسمبر میں کہا تھا کہ سی اے اے کے نفاذ کو کوئی روک نہیں سکتا تازہ طورپرایک اورمرکزی وزیر نے اس سلسلے میں سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے۔