حیدرآباد میں خاتون کے پاس سے ڈرگس ضبط

حیدرآباد پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے ڈرگس ضبط کرلیا۔اسپیشل آپریشن ٹیم سائبر آباد کے مطابق نارسنگی علاقہ میں پولیس نے لاونیا عرف انویتا نامی خاتون کے پاس سے 4 گرام ایم ڈی ایم اے ضبط کرلیا۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ خاتون گوا سے منشیات لاکر شہر فروخت کررہی تھی۔باوثوق ذرائع کی اطلاع پر پولیس نے نارسنگی علاقہ میں اسے روک کر بیاگ کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے منشیات برآمد ہوئے۔ لاونیا کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اندرون ایک ہفتہ پورے ملک میں سی اے اے نافذ ہوگا۔ مرکزی وزیر کا اعلان

Read Next

حقہ سنٹر پر پولیس کا دھاوا،8 افراد کو حراست میں لیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular