
کرناٹک سے راجیہ سبھا کے لئے کانگریس کے تین ارکان منتخب ہوئے ہیں۔ تینوں میں ایک نام ناصر حسین کا ہے۔ ناصر حسین کی کامیابی کے بعد ان کے حامیوں نے جشن منایا۔ اور جشن کے دوران نعرے لگائے گئے۔
بی جے پی کا الزام ہے کہ ناصر حسین کی راجیہ سبھا میں جیت کے بعد کرناٹک اسمبلی میں ‘پاکستان نواز’ نعرے لگائے گئے۔بی جے پی کا الزام ہے کہ کرناٹک میں کانگریس امیدوار ناصرحیسن کے حامیوں نے جیت کے بعد ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعرے لگائے ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ نعرہ ‘ناصر صاب زندہ باد’ تھا پاکستان زندہ باد نہیں تھا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہوا۔ الٹ نیوز، نے سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو کا سچ سامنے لایا۔ جس میں ناصر صاب زندہ باد کے نعرے سنائے دے رہے تھے۔ ادھر کرناٹک کے وزیر نے کہاکہ اگر بی جے پی اس معاملے کی شکایت درج کراتی ہے تو حکومت سخت کاروائی کرےگی۔
بنگلورو پولیس اس دعویٰ کے بعد وائرل ویڈیو کی جانچ کر رہی ہے کہ کانگریس کے حامیوں نے جیت کا جشن منانے کے لیے “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے۔یا نہیں۔