3 ایپا بھکتوں کی سڑک حادثہ میں موت مزید 2 زخمی

ریاست تملناڈو کے مدورائی میں اتوار کو ہوئے سڑک حادثہ میں تین ایپا بھکتوں کی موت ہوگئی۔ ان تمام کا تعلق تلنگانہ کے ضلع ملگ سے بتایا گیا ہے۔ یہ حادثہ آج اس وقت پیش آیا جب بھکت سبریمالا آیپا سے درشن کے بعد واپس ہورہے تھے کہ ان کی کار حادثہ کا شکار ہوئی۔

اس حادثہ میں تین بھکتوں کی موت ہوگئی اور دو زخمی بتائے گئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ حادثہ مدراس بائی پاس روڈ پر سبریمالا سے واپسی کے دوران پیش آیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حادثہ کیسے ہوا اورمہلوکین کے نام کیا ہیں اس تعلق سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چاقو کی نوک پر لاری ڈرئیوار سے 3 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے

Read Next

تلنگانہ میں 11 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular