
آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں کئی انتخابات دیکھے ہیں، اس مرتبہ عوام نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ تروملا میں پوجا کے بعد خطاب کیا۔
نائیڈو نے کہ ان کا مشن معاشی عدم مساوات کو ختم کرنا ہے۔ وہ آندھرا پردیش کو غربت سے پاک ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ان کی خواہش ہے کہ تلگو قوم دنیا میں اعلیٰ ترین سطح پر ہو۔انہوں نے کہا کہ لاپرواہ حکمرانی کی وجہ سے ریاست ترقی میں 20 سال پیچھے چلی گئی ہے۔ وائی ایس آر کانگریس کی قیادت والی جگن موہن ریڈی حکومت اور ریاست میں اس کے بعد کوئی ”تغلق” راج نہیں رہا
۔نائیڈو نے کہا کہ ان کی بنیادی توجہ کرپشن سے پاک حکمرانی فراہم کرنا ہے۔ نئی حکومت سماج کے تمام طبقات کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی متحرک قیادت میں ہم ہمہ جہت ترقی کریں گے اور ملک جلد ہی دنیا کے عظیم ترین ممالک میں سے ایک بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ انہیں ریاست اور تلگو قوم کے لئے کیا کرنا ہے کیونکہ الی پیری میں ان پر ہوئے کئی سال پہلے ہوئے حملہ کے بعد بھگوان نے انہیں زندگی کی بھیک دی۔