اے پی:وجئے واڑہ میں سرکاری اساتذہ کااحتجاج

ہرماہ کی پہلی تاریخ کو تنخواہ اداکرنے اورزیرالتوابقایہ جات اداکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں سرکاری اساتذہ کی بڑی تعدادنے احتجاج کیا۔اساتذہ کی یونینوں نے اس احتجاج کی اپیل کی تھی۔اس احتجاج کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی کیونکہ پولیس اور احتجاجیوں میں بحث وتکرارہوگئی۔

پولیس نے ان کے جذبات کوسرد کرنے کی ناکام کوشش کی۔بعد ازاں احتجاجی اساتذہ کوگرفتارکرلیاگیا۔یہ اساتذہ مختلف مقامات پر احتجاج کیلئے پہنچے تھے۔یونائیٹیڈ ٹیچرس فورم اور دیگر تنظیموں سے وابستہ اساتذہ نے حکومت کے خلاف برہمی کااظہارکیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے پرجابھون میں پرجاوانی پروگرام کا انعقاد

Read Next

بائیک پر منتقلی کے دوران عوامی حکمرانی پروگرام کی درخواستیں سڑک پر گرگئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular